English News
>
Inter* und Trans* HIV / Aids Hepatitis Lebensort Vielfalt Psychische Probleme Leben mit Handicap Gruppen- Angebote Essen & Kultur Queer Leben Leben mit Sucht Tagesstätte Beratung Anders Altern Kontakt & Begegnung Betreutes Wohnen
BeratungAnders AlternLeben mit HandicapBetreutes WohnenDiskriminierungGruppen-AngeboteLeben mit HIV / Aids & HepatitisKontakt & BegegnungLeben mit psychischen ProblemenRechts- und RentenberatungInter* und Trans*-BeratungSozialberatungLeben mit SuchtQueere Flüchtlinge
Initiative Sexuelle VielfaltLebensort VielfaltTagesstättemanCheckPluspunktQueer Lebenwilde OscarWilhelmstraße 115
VorstandOrganisationGeschichteFinanzierungTransparenzLinksStellenangebote
 

اُردو

ہم جنس پرست )مرد/ عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی* )ایل جی بی ٹی آئی(* پناہ گزین
اکٹھے ملنے کا مقام „Café Kuchus“
خصوصی مرکز برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
اسائلم کی کاروائی اور مائیگریشن سے متعلق قانونی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
نفسیاتی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین
ایمرجنسی اور مُشترکہ رہائشی مرکز برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین

ہم جنس پرست )مرد/ عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی* )ایل جی بی ٹی آئی(* پناہ گزین

ہاں تمہیں ہماری تمام پیشکشوں کے بارے میں معلومات ملیں گی، جو کہ خاص طور پر ہم جنس پرست )مرد/ عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی* )ایل جی بی ٹی آئی*( پناہ گزین کے لئے ہیں۔
ہم تمہیں ایسے ہی قبول کرتے ہیں، جیسے تم ہو۔ ہماری تمام پیشکشیں مکمل طور پر رازدارانہ ہیں اور ہم کسی کو بھی تمھاری معلومات تک رسائی نہیں دیں گے۔

اکٹھے ملنے کا مقام „Café Kuchus“

تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
یہاں تم دوسرے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین کے ساتھ ایک خوشگوار اور محفوظ ماحول میں تبادلہ خیالات کر سکتے ہو، ہمارے کارکنان سے سوالات پوچھ سکتے یا پھر ایک کپ چائے پی سکتے ہو اور ہماری WIFI استعمال کر سکتے ہو۔
ہم برلن شہر میں تمہاری پہلی سمت کا تعین کرنے میں خوشی سے تمہاری مدد کریں گے اور تمہیں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ اچھا برتاوَ کرنے والے وُکلاء*، ڈاکٹرز* اور ماہرین نفسیات*، زُبان سیکھنے کے کورسز اور اسی طرح رات کو مُہیّا تفریحات، فارغ وقت کی تفریحات اور ثقافت سے متعلق تجاویز دیں گے۔
ہم انگریزی، جرمن، عربی، فارسی، ہسپانوی اور فرانسیسی زُبان بولتے ہیں. ضرورت پڑنے پر ہم دیگر بہت سی زُبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے مددگار اور ترجمہ نگاروں کی مدد سے بات کر سکتے ہیں۔
اگر تم صحیح طور پر نہیں جانتے ہو کہ تمہیں کس قسم کی معاونت کی ضرورت ہے، تو ہم سے رابطے میں آنے کے لئے „Café Kuchus“ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ تمہیں یہاں پر کسی بھی قسم کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملے آ جاو، ہمیں تم سے مل کر خوشی ہو گی!

کب: ہر جمعرات اور جمعہ کو 14 سے 18 بجے تک
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info

خصوصی مرکز برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین

تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
تمہیں متعلقہ فلاحی، قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد حاصل کرنے، درخواستیں جمع کروانے وغیرہ میں ٹھوس اور انفرادی طور پر دی جانے والی معاونت کی ضرورت ہے؟
ہم شوق سے تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک انفرادی گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور اس میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کریں گے۔

کہاں: صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر یا پھر جمعرات اور جمعہ کو „Cafè Kuchus“میں آ کر اور وہاں اپوائنٹمنٹ طے کر کے
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info

اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو

اسائلم کی کاروائی اور مائیگریشن سے متعلق قانونی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین

تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
ہم مندرجہ ذیل موضوعات کے بارے میں قانونی مشاورت اور معلومات فراہم کرتے ہیں:
- وفاقی دفتر برائے نقل مکانی اور پناہ گزین (BAMF)میں سماعت کے لئے تیاری
- اسائلم کی کاروائی )بمعہ ڈبلن کاروائی، قانونی تحفظ حاصل کرنے کے طریقے( اور اسی طرح قیام اور ہجرت کے قانون کے بارے میں
- سیاسی پناہ ملنے کی وجہ „جنسی رجحان / صنفی شناخت“؟
ہم شوق سے انگلش اور جرمن زبان میں تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک انفرادی گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور ضرورت پڑنے پربہت سی دوسری زبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کریں گے۔
کہاں: صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لے کر یا پھر جمعرات اور جمعہ کو „Cafè Kuchus“میں آ کر اور وہاں اپوائنٹمنٹ طے کر کے
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info

اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو۔

نفسیاتی مشاورت برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین

م ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یابین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
تمہیں اکثر لگتا ہے کہ تم پر بہت بوجھ ہے، تم غمگین رہتے ہو یا پھر خود کو اکیلا محسوس کرتے ہو اور اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہو؟
تم نہیں جانتے ہو کی تمہیں بُری یادوں سے کیسے نپٹنا ہے، تمہیں بُرے خواب آتے ہیں یا پھر تم رات کو سو نہیں سکتے ہو؟
تم سکون پانے کے لئے شراب یا منشیات کا استعمال کرتے ہو؟
تمہارے تعلقات میں مسائل ہیں اور تمہیں معلوم نہیں کہ تم انہیں کیسے حل کر سکتے ہو؟
ہم اس اپوائنٹمنٹ یا پھر دیگر اپوائنٹمنٹس میں تمہیں رازدارانہ طور پر کی جانے والی ایک گفتگو کے ذریعے مشورہ دیں گے اور ضرورت پڑنے پر ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ماہرین نفسیات کی پیشکسشوں کے حصول میں تمہاری مدد کریں گے۔
ہمارا ماہر نفسیات جرمن، انگلش، اطالوی اور یونانی زبان بولتا ہے۔ اور بہت سی زبانوں میں ایل جی بی ٹی آئی* افراد کے ساتھ تجربہ رکھنے والے ترجمہ نگار ہماری معاونت کرتے ہیں۔

کہاں:
بغیر اپوائنٹمنٹ کے ہر جمعہ 15 سے 18 بجے تک اکٹحے ملنے کے مقام „Cafè Kuchus“ میں، اس کے علاوہ صرف ای میل کے ذریعے اپوائنٹمنٹ طے کرنے کے بعد۔
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info

اگر تمہیں اپوائنٹمنٹ کے دوران ترجمے کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں مطلع کرو کہ تم کونسی زُبان بولتے ہو۔

ایمرجنسی اور مُشترکہ رہائشی مرکز برائے ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین

تم ہم جنس پرست )مرد /عورت(، دو جنسی، ٹرانس جینڈر* یا بین جنسی) *ایل جی بی ٹی آئی(* ہو؟
تم اپنے اسائلم کے کاروائی کے ساتھ برلن میں رجسٹرڈ ہو؟ تمہیں کسی سپورٹس ہال یا پھر کسی اور رہائشی مرکز میں رہائش دی گئی ہے؟ تمہیں تمہارے خلاف ہم جنس پرست یا ٹرانس جینڈر* دشمن امتیازی سلوک کئے جانے کا ڈر ہے؟ تمہیں اپنی رہائشی مرکز میں تمھارے خلاف تشدد کئے جانے کا ڈر ہے یا پھر تم تشدد جھیل رہے ہو؟
ہمارے پاس مکمل طور پر صرف ایل جی بی ٹی آئی* پناہ گزین کے لئے مختص سرکاری ایمرجنسی اور مُشترکہ رہائشی مرکز موجود ہے۔ اگر تم یہاں شفٹ ہونے میں دلچسپی رکھتے ہو تو اکٹھے ملنے کے مقام
„Café Kuchus “میں آجاو۔ یہاں ہم تمہیں مشورہ دیں گے اور دفتری کاروائی میں تمھاری معاونت کریں گے اور تمہیں بتائیں گے کہ اس میں کیسے شفٹ ہوا جا سکتا ہے۔
کب: ہر جمعرات اور جمعہ کو 14 سے 18 بجے تک
کہاں: Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
رابطہ: refugees@sbberlin.info
Aktuelle Neuigkeiten
Folgen Sie uns im Social Web
Spendenkonten
Schwulenberatung Berlin gGmbH
DE49 1002 0500 0001 0299 00
BFSWDE33BER

PSZ e.V.
DE93 1002 0500 0003 3279 11
BFSWDE33BER
Schwulenberatung Berlin gGmbH
Gesellschafter: Psychosoziales Zentrum
für Schwule e.V.
Niebuhrstraße 59/60
10629 Berlin-Charlottenburg
Karte
Telefon: 030 - 233 690 70
Telefax: 030 - 233 690 98
info@schwulenberatungberlin.de
Öffnungszeiten
Montag - Freitag 9 bis 20 Uhr

Transparente Zivilgesellschaftt

Impressum
_
Kontakt
Schwulenberatung Berlin gGmbH
Niebuhrstraße 59/60, 10629 Berlin
Telefon: +49 (030) 233 690 70
Telefax: +49 (030) 233 690 98
E-Mail: info@schwulenberatungberlin.de
Internet: www.schwulenberatungberlin.de
Öffnungszeiten: Montag – Freitag von 9 bis 20:00 Uhr

Standort Wilhelmstraße
Wilhelmstraße 115, 10963 Berlin-Kreuzberg
Telefon: +49 (030) 44 66 88 0
Telefax: +49 (030) 44 66 88 79
Öffnugszeiten: Montag bis Freitag von 10 bis 18 Uhr

Queer-Leben
Glogauer Straße 19, 10999 Berlin
Telefon: + 49 (030) 61 67 52 910
Termin nach Vereinbarung
Anfahrt
Schwulenberatung Berlin gGmbH
Niebuhrstraße 59/60, 10629 Berlin
Telefon: +49 (030) 233 690 70
Verkehrsanbindung
• U-Bahnhof Wilmersdorfer Str. (U7)
• U-Bahnhof Adenauer Platz (U7)
• S-Bahnhof Charlottenburg
• Bus: M19, M29, X10, 101, 109, 110 bis Olivaer Platz

Wilhemstraße 115, 10961 Berlin-Kreuzberg
Telefon: +49 (030) 44 66 88 0
Telefax: +49 (030) 44 66 88 79
Verkehrsanbindung
U-Bahnhof Kochstraße
S-Bahnhof Anhalter Bahnhof
Bus M29, Wilhelmstr./Kochstr.

Glogauer Straße 19, 10999 Berlin
Telefon: + 49 (030) 61 67 52 910
Verkehrsanbindung
Bus M 29, Glogauer Straße